30 جون 2011
وقت اشاعت: 13:51
چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان، انگلینڈ کا مقابلہ برابر
آج نیوز - چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا۔ ایمسٹرڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم نے عمدہ آغاز کیا۔ کھیل کے ابتدا ہی میں سہیل عباس نے پنالٹی کارنر پر گول داغ کر قومی ٹیم کو برتری دلائی۔ جس کے بعد دونوں ٹیمیں گیند کو گول نہ پہنچا سکی۔ پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول کرکے میچ میں دو ایک کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کے اختتام سے قبل شکیل عباسی نے ساتھی کھلاڑی کے پاس پر گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ دو دو سے برابر کردیا۔ جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا آگلا میچ جمعے کو جرمنی کے خلاف کھیلے گا۔