30 جون 2011
وقت اشاعت: 14:4
ویسٹ انڈیز، بھارت کیخلاف ٹیسٹ میں مشکلات کا شکار
آج نیوز - ویسٹ انڈیزکی ٹیم بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں مشکلات کا شکارہے۔ پہلی اننگزمیں میزبان ٹیم کی پانچ وکٹیں صرف اٹھانوے رنز پر گر گئیں۔ بارباڈوس میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے بھارت کے دو سو ایک رنزکے جواب میں پہلی نامکمل اننگزتیس رنزتین کھلاڑی آوٴٹ پردوبارہ شروع کی۔ بارش کے باعث پہلا سیشن تاخیرسے شروع ہوا جس میں ایشانت شرما نے نائٹ واچ مین دویندرا بیشواوررام نریش سراوان کوپویلین لوٹا دیا۔ بیشونے تیرہ اورسراوان نے اٹھارہ رنزاسکورکئے۔ ستاون رنزپرپانچ وکٹیں گرنے کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم مشکلات کا شکارہوگئی۔ چندرپال اوراورمارلن سیمیولزنے چھٹی وکٹ کیلئے اکتالیس رنزکی شراکت قائم کرکے دوسرے روزکھیل کے اختتام تک اسکور کو اٹھانوے رنز تک پہنچادیا۔ وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش اور خراب روشنی کے سبب دوسرے روز صرف پچیس اوورزکا کھیل ممکن ہوسکا۔ دن کے اختتام پرچندرپال بیس اورسیمیولزاکیس رنزکیساتھ وکٹ پرموجود تھے۔