تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 14:20

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر: بنگلہ دیش نے پاکستان کو شکست دیدی

آج نیوز - فیفا فٹبال ورلڈ کپ کوالیفائر کے پہلے لیگ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفرسے شکست دے دی۔ ڈھاکہ کے بنگاباندھو اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش کو ہوم گراوٴنڈ اور ہوم کراوٴڈ کا بھرپور فائدہ حاصل رہا۔ میزبان کھلاڑیوں نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور قومی ٹیم کو دباوٴ میں رکھا۔ بنگلہ دیش کے حسن آملی نے پہلے ہی منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو سبقت دلوادی۔ بائیسویں منٹ میں زاہد حسین نے گول کرکے بنگلہ دیش کی برتری کو دوگنا کردی۔ ہاف ٹائم پر میزبان ٹیم کو دو صفر کی سبقت حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بنگال ٹائیگرز نے تیز رفتاری سے کھیل کا آغاز کیا اور چھپن ویں منٹ میں محمد رضا الکریم کے گول کی بدولت تین صفر کی برتری حاصل کی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ کوالیفائنگ راوٴنڈ کا ہوم میچ تین جولائی کو پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.