تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 14:13

بھارتی جیلوں سے رہا 14ماہی گیر بچوں کی وطن واپسی

اے آر وائی - کراچی : بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے چودہ پاکستانی ماہی گیر بچے وطن واپس پہنچ گئے۔ کراچی پہنچنے والے گیارہ بچوں کا کینٹ اسٹیشن پر رشتہ داروں نے شاندار استقبال کیا.



طویل عرصے بعد خود کو کراچی میں اپنے رشتہ داروں کے درمیان دیکھ یہ بچے بہت خوش تھے۔ ان بچوں کو دو ہزار آٹھ سے دو ہزار دس کے دوران بھارتی حکام نے سمندری حدود کی خلاف ورزی اور غلطی سے سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔



انہیں بھارت کی مخلتف جیلوں میں قید رکھا گیا تھا۔ چودہ میں سے تین بچوں کا تعلق پنجاب جبکہ گیارہ کا سندھ سے ہے۔ ان میں سے ایک بچے کا والد اور بھائی بھارت کی جیل میں قید ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.