30 جون 2011
وقت اشاعت: 14:36
رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی چینی مہنگی کر دی گئی
آج نیوز - رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی منافع خور سرگرم ہوگئے، چینی کی ہول سیل قیمت ستر روپے اور ریٹیل میں تیہتر روپے فی کلو پر پہنچا دی۔ مارکیٹ رپورٹ کے مطابق چینی کی ایکس مل قیمت میں اضافے کے بعد ہول سیل اور ریٹیل میں قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جمعرات کو ہول سیل مارکیٹ میں فی کلو چینی دو روپے اضافے سے ستر روپے کی کردی گئی، جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں ایک کلو چینی کا دام تین روپے بڑھا کر تیہتر روپے کر دیا گیا۔