تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 14:55

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی درخواست آج جمع کرائی جائیگی

آج نیوز - یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار اعشاریہ پانچ فیصد کمی جبکہ گیس کی قیمتوں میں دس سے سو فیصد تک اضافے کی درخواست کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو آج جمع کرائی جائے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ڈی ریگیولیشن کے بعد اب حکومت گیس کی قیمتوں کو بھی ڈی ریگولیشن کے تحت خام تیل کی قیمتوں کے برابر لانے کا سوچ رہی ہے۔ آج وزارت پیٹرولیم کی جانب سے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست جمع کرائی جائے گی۔ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخ میں پندرہ فیصد اور صنعتوں کے لیے بیس فیصد اضافہ متوقع ہے۔ جبکہ کھاد فیکٹریوں کے لیے نرخ میں سو فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔ ڈاکٹر عاصم کے مطابق ملک میں گیس کے سنگین بحران پر قابو پانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جا رہی ہے، جس کے بعد گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.