تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 15:9

خروٹ آباد واقعہ: ایف سی و پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش

آج نیوز - خروٹ آباد ٹریبونل کی رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ میں ایف سی اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ خروٹ آباد ٹریبونل کی رپورٹ میں ایف سی کے لیفٹیننٹ کرنل فیصل، سی سی پی او داوٴد جونیجو، ایس ایچ او خروٹ آباد فضل محمد اور اے ایس آئی رضامحمد کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرا دیا گیا۔ ٹریبونل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی باشندوں کا قتل ناجائز تھا، ثبوت و شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی تربیت یافتہ دہشت گرد تھے مگر جائے وقوع سے کوئی خودکش جیکٹ یا اسلحہ برآمد نہیں ہوسکا۔ واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ خروٹ آباد میں طاقت کا بے جا استعمال کیا گیا ورنہ ملزمان کو زندہ بھی گرفتار کیا جاسکتا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ روسی اور تاجک باشندے پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہوئے تھے۔ رپورٹ میں واقعے کے ذمہ دار افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خروٹ آباد واقعے سے ایک دن پہلے شب قدر مین ایف سی کے خلاف حملہ ہو چکا تھا جس کے بنا پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے خودکش حملے کے امکان کے پیش نظر کارروائی میں جلدی کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.