تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 15:9

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

آج نیوز - اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ فیصد تک کمی کی سفارش کر دی،پیٹرول کی قیمت میں چار روپے تیس پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے پانچ پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اعلان آج رات کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ فیصد تک کمی کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھیج دی ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی گئی ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول چار روپے تیس پیسے،ہائی اسپیڈ ڈیزل تین روپے پانچ پیسے،مٹی کا تیل دو روپے اور لائٹ ڈیزل ایک روپے پچاس پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے، اوگرا حکام اس حوالے سے باضابطہ اعلان آج رات نیوز کانفرنس میں کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.