30 جون 2011
وقت اشاعت: 15:43
زرعی شعبے میں گیس کی سبسڈی ختم کردی،فردوس عاشق
آج نیوز - وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گیس کی قیمت میں مزید پندرہ فی صد اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، سی این جی کی قیمت پیٹرول کے برابر لائی جائے گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سی این جی کی قیمت پیٹرول کے برابر لانے کیلئے فارمولا بنایا جارہا ہے اور یہ فیصلہ گھریلو و صنعتی صارف کی بہتری کیلئے ہے۔ زرعی شعبے میں گیس کی سبسڈی ختم کر دی گئی ہے ، فارمولے کے تحت گیس پینسٹھ فی صد مہنگی ہوگی،وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت کمزور اور اسٹیبلشمنٹ کے طاقتور ہونے کا تاثر غلط ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور ہوجائیں اور ہم مناسب وقت پر فیصلہ کرکے ایم کیوایم کے تحفظات دورکردیں گے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیاسی استحکام سے وہاں کے عوام کی محرومیاں دورکی جاسکیں گی۔