تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 15:9

ایم کیو ایم کی بائیکاٹ کی پالیسی درست نہیں،فردوس عاشق اعوان

اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا الزام لگاکر بائیکاٹ کی پالیسی درست نہیں، خواہش ہے کہ ان کے تحفظات دور ہوجائیں .



یہ بات انہوں نے پریس انفارمیشن سنٹر اسلام آباد میں الیکٹرانک میڈیا ریلیشن ونگ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تمام مسائل کا حل مذاکرات اور اتفاق رائے سے چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے گھریلو صارفین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن سی این جی کی قیمتوں کو پٹرول کے برابر لانے کا فارمولہ طے کیا گیا ہے۔



وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ منتخب حکومت کمزور اور اسٹیبلشمنٹ مضبوط ہے ،فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے حکومت کی دی گئی پالیسیوں پر عمل پیراہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.