30 جون 2011
وقت اشاعت: 16:0
حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی،نواز
آج نیوز - مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے۔حکومت کے تحت چلنے والے اداروں کا خسارہ کم کردیا جائے تو بیرونی امداد کی ضرورت نہیں رہے گی۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ہمراہ یلو کیب اسکیم کی گاڑی چلا کر اسکے معیار کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد نوازشریف کا کہنا تھا کہ یلو کیب اسکیم شہباز شریف کی جانب سے پنجاب حکومت کا ایک کامیاب پروگرام ہے۔اسکیم کے تحت فوری طور پر بیس ہزار گاڑیاں بلاسود قرضوں پر مستحق اور حقدار افراد کو آسان شرائط پر یہ تقسیم کی جائیں گی۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کی کسی بات وہ درست نہیں سمجھتے شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جو لوگ ان پر تنقید کررہے ہیں انکا ماضی کرپشن سے داغدار ہے، دنیا جانتی ہے کہ این آئی سی ایل اور پنجاب بینک میں اربوں روپے کا ڈاکا کس نے ڈالا۔