30 جون 2011
وقت اشاعت: 15:57
حکومت معاشی اصلاحات میں ناکام ہوگئی، نواز شریف
اے آر وائی - ےلاہور : مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معاشی اصلاحات میں ناکام ہوگئی ہے، ییلو کیب اسکیم میں کوئی سود نہیں ہوگا، اسکیم سے بیروزگاری میں کمی ہوگی۔
یہ بات انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی، اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر بھی موجود تھے ۔ نواز شریف نے مزید بتایا کہ یلیو کیپ کی مستحقین تک فراہمی کا عمل شفاف ہو گا اور آسان اقسام پر فراہم کی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یلو کیپ کی فراہمی سے نہ صرف روز گار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ عوام کے لئے سفری سہولیات بھی پیدا ہوں گی ۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس گاڑی پر جو خرچہ آیا ہے وہی وصول کیا جائے اور کوئی سود نہیں عائد ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں کے حصول لئے مستحق کون لوگ ہوں گے اس بارے میں دس دن کے اندر فیصلہ کیا جائے گا ۔