30 جون 2011
وقت اشاعت: 16:15
ایم کیو ایم پر دباؤ نہیں ڈالا،رحمان ملک
آج نیوز - وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو کسی بات سے دکھ پہنچا ہے تو معافی مانگتا ہوں، فاروق ستار سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوئی تھی مگر ایم کیو ایم پر اس حوالے سے دباؤ نہیں ڈالا۔پولیس ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں رحمان ملک نے کہا کہ سیاست میں اختلاف رائے ہر ایک کا حق ہے ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم نہیں وہ آزاد جماعت ہے، الطاف حسین اچھے دوست ہیں،رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملک نازک مراحل سے گزر رہا ہے دشمن کے ایجنٹ پیسے لے کر گڑ بڑ کر رہے ہیں، ملک کو غیر مستحکم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ فوج مضبوط نہ ہو تو قوم مضبوط نہیں ہو سکتی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات خراب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، سلیم شہزاد کا قتل بھی ایک بہت بڑی سازش ہے۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان سے بار بار ڈو مور کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ بتایا جائے کہ مذید کیا کریں، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ وہ ملکی حالات پر پارلیمنٹ کو بند کمرہ بریفنگ دینا چاہتے ہیں۔