تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 16:7

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ثبوت پیش کریں گے،لارڈقربان

اے آر وائی - اسلام آباد : برطانوی ایوان بالا کے رکن لارڈ قربان حسین نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے اندرونی مسائل کا بہانہ بناکر کشمیریوں کے حقوق غصب نہیں کرسکتا۔



یہ بات انہوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سات جولائی کوبرطانوی دارالامراء میں وہ ایک نمائش کا اہتمام کررہے ہیں، جس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تصاویر اور دستاویزی ثبوت رکھے جائیں گے ۔



انہوں نے آزادکشمیر کے حالیہ انتخابات اور جمہوری تسلسل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے تحریک آزادی کو تقویت ملے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.