30 جون 2011
وقت اشاعت: 16:17
آزاد کشمیر الیکشن، ن لیگ کا عدالت سے رجوع کرنیکا فیصلہ
آج نیوز - پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر الیکشن کو کالعدم قرار دینے کے لئے کل ہائیکورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے چھ حلقوں میں بوگس انتخابی فہرستوں کے خلاف فیصلہ دیا تھا لیکن آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے اس پر عمل درآمد نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس بوگس انتخابی فہرستوں کے ثبوت موجود ہیں، جن کی بنیاد پر الیکشن کو کل آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس نے نئی انتخابی فہرستوں کے مطابق دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔