1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:22
کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی بحالی کی ہدایت
آج نیوز - وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبے میں پر امن ماحول برقرار رکھنے کے لیے پائیدار اور مثبت حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے صوبے کے تمام مقامات باالخصوص کراچی اور بالائی اضلاع میں مکمل امن و امان کی بحالی کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ کراچی سے جرائم کے خاتمے کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر کے ای ایس سی انتظامیہ اور لیبر یونین کے اختلافات سے متعلق وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر بجلی شازیہ مری کو مسئلہ حل کرانے کی ہدایت کی۔ آئی جی سندھ پولیس واجد درانی نے بتایا کہ اورنگی، لیاری اور پاک کالونی کے سوا کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورت حال قابو میں ہے۔ واجد درانی نے کہا کی جون کے مہینے میں ٹارگٹ کلنگ کے صرف تیرہ کیسز رپورٹ ہوئے اور قتل کی شرح بھی کم رہی جبکہ پولیس نے دو ممکنہ بم دھماکوں کو ناکام بنایا۔