تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:32

پاکستان نے اقوام متحدہ کیلئے اہم کردار ادا کیا، بان کی مون

آج نیوز - سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کی خدمات کو سراہا ہے۔ نیویارک میں پاکستانی مشن کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر بان کی مون نے کہا کہ پاکستان نے کئی مشکل شعبوں میں اقوام متحدہ کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن آپریشنز میں بڑی تعداد میں سیکیورٹی فورسز کو بھیج کر عالمی امن قائم کرنے میں بھی تعاون کیا۔ پاکستانی مشن نے بان کی مون کے دوسری بار بلا مقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا۔ بان کی مون نے اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کے مستقبل کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عبداللہ حسین ہارون اقوام متحدہ کے قابل بھروسہ دوست ہیں اور انہوں نے اقوام متحدہ اور پاکستان کے اہم تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں مدد دی۔ عبداللہ حسین ہارون نے بان کی مون کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ان کی کوششوں سے عالمی ادارہ پہلے سے زیادہ موثر ہوگیا ہے۔ عشائیے میں مصر کے مستقل مندوب ناصر عبدالعزیز، سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.