تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:46

بارباڈوس ٹیسٹ: بھارت کو 34 رنز کی برتری

آج نیوز - مارلن سیمیولزکی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈین ٹیم بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں تباہی سے بچ گئی۔ میزبان ٹیم پہلی اننگزمیں ایک سونوے رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بارباڈوس میں جاری ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیزنے پہلی نامکمل اننگز اٹھانوے رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پردوبارہ شروع کی تووکٹ پرموجودمارلن سیمیولزاورچندرپال نے چھٹی وکٹ کیلئے ستتررنزکی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن قدرے بہتربنادی۔ چندرپال سینتیس رنزبناکرآوٴٹ ہوئے۔ میزبان ٹیم پہلی اننگزمیں ایک سونوے رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔ دوسال کی پابندی کے بعد ٹیم میں واپس آنیوالے مارلن سیمیولزنے اٹھہتررنزکی ناٹ آؤٹ اننگزکھیلی۔ ایشانت شرما نے کیرئیر بیسٹ بالنگ کرتے ہوئے پچپن رنزکے عوض چھ وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سووکٹیں بھی مکمل کرلیں۔ بھارت نے گیارہ رنزکی برتری کے ساتھ دوسری اننگزکا آغازکیا اوربغیرکسی نقصان کے تئیس رنزہی بنائے تھے کہ بارش کے باعث کھیل ختم کردیا گیا۔ بھارت کوویسٹ انڈیزکیخلاف مجموعی طور پر چونتیس رنزکی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ابھنیوومکند آٹھ اورمرلی وجے تین رنزپربیٹنگ کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.