1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:18
آج سے سندھ حکومت خدمات پر ٹیکس وصول کرے گی
آج نیوز - ملکی تاریخ میں پہلی بار آج سے سندھ حکومت خدمات پر ٹیکس وصول کرے گی۔ رواں مالی سال حکومت سندھ کو ٹیکسوں کی مد میں پچیس ارب روپے حاصل ہوں گے۔ صوبائی حکومت، سندھ ریوینیو بورڈ کے ذریعے مخصوص خدمات پر چار ہزار تین سو نو کمپنیز اور انفرادی ٹیکس دہندگان سے ٹیکس وصول کرے گی۔ ابتدائی طور پر ٹیلی کمیونی کیشن، ہوٹلز، ریسٹورانٹس، میرج ہالز، لانز کلبز، کیٹررز، اشتہارات، کوریئر سروسز، بینکنگ اور انشورنس کمپنیز، کوآپریٹو فنانسنگ سوسائٹیز، مداربہ مشارقہ، لیزنگ کمپنیز، فارن ایکسچینج ڈیلرز، این بی ایف آئیز، اسٹاک بروکرز، منی ایکسچینجر، فرینچائز سروسز، اور کنسٹرکشن سروسز پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں سندھ ریونیو بورڈ نے نیشنل بینک کی چونتیس شاخوں کو سیلز ٹیکس جمع کرنے کا اختیاردیا ہے۔ جبکہ صوبائی لاء ڈپارٹمنٹ سے قوانین منظور کرالئے گئے ہیں۔ جن کا اطلاق آج سے ہوگا۔ تاہم سندھ بورڈ آف ریونیو اور ایف بی آر کے درمیان معاہدے کے تحت رواں مالی سال سندھ ٹیلی کام سیکٹر، ہوٹلز میرج ہالز ، لانز اور کوریئر سروسز پر سیلز ٹیکس وصول کرے گا۔ جبکہ سات خدمات کے شعبوں پر سیلز ٹیکس ایف بی آر وصول کرے گا۔