تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:52

وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے ٹریننگ کا آغازکردیا

آج نیوز - دبئی سے اچانک قومی کرکٹ ٹیم کو چھوڑ کر لندن جانیوالے وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر نے پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کے بعد لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کو پانچ لاکھ روپے جرمانے کر کے سلیکشن کے لئے اہل قرار دیا تھا، جس کے بعد ذوالقرنین حیدر نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس شروع کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فٹنس اورفارم کی بحالی کے لئے پریکٹس کر رہے ہیں تاہم یہ بورڈ اور سلیکشن کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ انہیں کب منتخب کرتے ہیں۔ذوالقرنین حیدر نے امید ظاہر کی کہ انہیں ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.