1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:9
برطانیہ کے نوبیاہتا شاہی جوڑے کی کینیڈا میں تقریبات میں شرکت
آج نیوز - برطانیہ کا نوبیاہتا شاہی جوڑا کینیڈا کے یوم آزادی کی تقریبات میں حصہ لے رہا ہے۔برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن گزشتہ روز کینیڈا کے نو روزہ سرکاری دورے پر اوٹاوا پہنچے۔ جہاں ہزاروں افراد نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ انہوں نے استقبال کرنے والوں سے انگلش اور فرانسیسی زبان میں خطاب کیا۔ ان سے مصافحہ کیا، گلدستے اور تحائف وصول کئے۔ شاہی جوڑے کو اپنے درمیان پا کر کنیڈا کے شہری بہت خوش ہوئے۔ جس کے بعد شاہی جوڑے نے جنگ کی یادگار پر پھول چڑھائے اور کینیڈا کے وزیراعظم اسٹیفن ہارپر اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کی۔ اپنے دورے میں شہزادہ ولیم ہیلی کاپٹر کے ریسکیو پائلٹ کا عملی مظاہرہ کریں گے۔ شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کینیڈا کا دورہ مکمل کرکے آٹھ جولائی کو لاس انجیلس جائیں گے۔