1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:1
صدرزرداری کی برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات
اے آر وائی - لندن : صدر آصف علی زرداری نے برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے علاوہ دو مئی کو ایبٹ آباد آپریشن میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ترجمان صدر فرحت اللہ بابر کے مطابق لندن میں ہونے والی اس ملاقات میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان شکست سے دو چار ہیں اور اس تمام تر صورتحال میں پاکستان انتہائی اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔ برطانوی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ برطانیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے پاکستان میں جمہوری حکومت کی ہر ممکن مدد جاری رہے گی ۔