1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:24
امریکی سینیٹرزپاکستان کوڈرانے کی کوشش نہ کریں،حقانی
آج نیوز - امریکا میں پاکستان کے سفیرحسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں،تاہم امریکی سینیٹرزکو پاکستان کوخوفزدہ نہیں کرنا چاہیے۔امریکی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستانی سفیرحسین حقانی نے کہا ہے کہ پہلی افغان جنگ کے بعدپاکستان کوتنہا چھوڑنا امریکا کی غلطی تھی۔ روس کے خلاف جنگ کے خاتمہ پرنہ امریکا نے مجاہدین کوغیرمسلح کیا اور نہ ہی پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کوتربیت فراہم کی۔ حسین حقانی نے کہا کہ امریکا اورپاکستانی قوم کی اکثریت کے درمیان کمیونیکیشن کی کمی امریکا مخالف جذبات کا سبب ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے تعلقات محض امداد کیلئے قائم نہیں ہیں۔ امریکی سینیٹرزکو چاہیے کہ وہ پاکستان کوخوفزدہ یاڈرانے دھمکانے کی کوشش نہ کریں۔ حسین حقانی نے کہا کہ پرویز مشرف نے پاکستانی قوم کے سامنے امریکا کا تشخص بہتر بنانے کیلئے کچھ نہیں کیا۔