تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:34

دفاعی اخراجات میں کٹوتی، سخت فیصلے کرنا ہونگے،پنیٹا

آج نیوز - لیون پنیٹا نے امریکا کے نئے وزیردفاع کا حلف اٹھالیا۔ پہلے خطاب میں لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ امریکا کے دفاعی اخراجات میں کٹوتی کے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔امریکا کے نئے وزیر دفاع لیون پنیٹا نے حلف اٹھانے کے بعد عہد کیا ہے کہ فوج کی طاقت برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے جبکہ دفاعی بجٹ میں کٹوتی کیلئے سخت فیصلے بھی کیے جائیں گے۔ لیون پنیٹا کو وزارت کے ورثے میں جنگوں کے ساتھ بجٹ کی جنگ کا بھی سامنا ہے۔ لیون پنیٹا نے دنیا بھرمیں امریکی فوجیوں سے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی رقم کے استعمال میں ڈسپلن لانا ہوگا۔مالی ڈسپلن اور مظبوط قومی دفاع قائم رکھنے کیلئے مل کرکام کریں گے۔ امریکی صدر براک اوباما پینٹاگون سے کہہ چکے ہیں کہ دفاعی بجٹ کو چار سو ارب ڈالر تک لانا ہوگا تاکہ مالی خسارہ کم کیا جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.