تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:10

کراچی :عوام کے ہاتھوں زخمی ہونیوالا ڈاکو دم توڑ گیا

آج نیوز - کراچی میں عوام کے ہاتھوں زخمی ہونے والا ڈاکو دم توڑ گیا۔ موقع سے فرار ہونے والے ایک ڈاکو کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔کراچی کے علاقے شادمان ٹاون میں انڈہ موڑ کے قریب تین مبینہ ڈاکو گاڑی سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ عوام نے انھیں گھیر لیا۔ پولیس کے مطابق شہری کی فائرنگ سے ڈاکو شدید زخمی ہوا جو بعد میں عباسی شہید اسپتال منتقل کرنے کے دوران دم توڑ گیا ہے۔ ڈاکو کے دو ساتھی موقع سے فرارہو گئے۔ پولیس نے بعد میں ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ڈاکو سے دو پستول اور چھ گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکو کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.