تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:31

مراکش:عوام نے نئے ریفرنڈم کی منظوری دیدی

آج نیوز - مراکش کے عوام کی اکثریت نے ریفرنڈم میں ملک کے لئے نئے دستور کی منظوری دے د ی۔ مراکش کی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ریفرنڈم میں ٹرن آوٹ بہتر اعشاریہ چھپن فیصد رہا۔اس دوران اٹھانوے اعشاریہ چورانوے فیصد عوام نے بھاری اکثریت سے ملک کے نئے آئین کی منظوری دے دی۔مراکش میں کچھ عرصہ قبل جمہوری اصلاحات کیلئے ہزاروں افراد نے مظاہرے کئے تھے۔جس کے بعد مراکش کے شاہ محمد نے عوام سے ملک میں جمہوری اصلاحات کا وعدہ کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.