2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:41
شام :مظاہرے ،چالیس ہلاک
آج نیوز - شام میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی،مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد چالیس ہوگئی۔ شام کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے حکومت مخالف مظاہرے کئے۔قمشلی شہر میں ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں کردوں نے صدر بشار الاسد کیخلاف مظاہرہ کیا۔مظاہرین فیصلہ سازی کے عمل میں کردوں کو اہمیت دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔مختلف مقامات پر مظاہرین اور سیکورٹی فورسز میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔جس کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک ہوگئے۔