2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:41
آزاد کشمیر ہائی کورٹ:ایم کیوایم کی درخواست پرفیصلہ محفوظ
اے آر وائی - مظفرآباد: آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی میں الیکشن ملتوی کیئے جانے کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔
درخواست کی سماعت آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مصطفی مغل کی سربراہی میں فل بینچ نے کی ۔ آج سماعت میں الیکشن کمیشن کے وکلاء نے جواب دعوی داخل کرایا ۔ ایم کیوایم اور الیکشن کمیشن کے وکلاء نے دلائل دیئے ۔ جس پربحث کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو آج دوپہر دو بجے تک سنائے جانے کا امکان ہے۔