تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:47

کینیڈا کی سالگرہ،ولیم ،کیٹ کے اعزاز میں پارٹی

آج نیوز - کینیڈا کی ایک سو چوالیسیویں سالگرہ کے موقع پر برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ کے اعزاز میں عظیم الشان پارٹی دی گئی۔تین لاکھ افراد شریک ہوئے۔اٹاوا میں کیپٹل ہل کے مقام پر دی گئی گرینڈ اسٹریٹ پارٹی میں عوام شاہی جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے امڈ آئے۔پارٹی میں تین لاکھ کے لگ بھگ افراد شریک ہوئے۔ شہزادہ ولیم نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ کینیڈا آکر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے پہلی جنگ عظیم میں ویمی ریج کے مقام پر بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر کینیڈا کی مسلح افواج کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔شہزاد ولیم اور کیٹ ان دنوں کینیڈا کے نو روزہ دورے پر ہیں۔اس دوران وہ کینیڈا کے سات شہروں کا دورہ کریں گے۔کینیڈا کے دورے کے اختتام پر شاہی جوڑا آٹھ جولائی کو لاس اینجلس جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.