تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:5

آئی ایم ایف کے سابق سربراہ اسٹراس کان رہا

آج نیوز - آئی ایم ایف کے سابق سربراہ ڈومینک سٹراس کان کو رہا کردیا گیا۔ جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون کے بار بار بیانات بدلنے کی وجہ سے سٹراس کان کے خلاف کیس کمزور پڑگیا۔
جمعہ کو سماعت کے دوران ڈومینک سٹراس کان کے وکلاء نے عدالت سے ضمانت کی شرائط میں نرمی کی درخواست کی۔ وکلاء نے بتیس سالہ ہوٹل ملازمہ کی ساکھ سے متعلق اپنی تشویش سے جج کو آگاہ کیا۔ عدالت نے وکلاء صفائی کا موقف سننے کے بعد ڈومینک سٹراس کان کی رہائی کا حکم دیا۔ ضمانت کے طور پر جمع کی گئی رقم ان کو واپس کردی گئی۔ آئی ایم ایف کے سابق سربراہ اب اٹھارہ جولائی کو عدالت میں پیش ہوں گے اس کے علاوہ انہوں نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ وہ ہر پیشی پر موجود ہوں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے بار بار بیانات بدلنے کی وجہ سے کمزور پڑگیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے حکام کا کہنا ہے کہ چودہ مئی کو اس واقعے کے بعد ہی الزام لگانے والی خاتون مسلسل جھوٹ بولتی رہی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گنی سے تعلق رکھنے والی ہوٹل ملازمہ نے امریکا میں پناہ حاصل کرنے کے لیے اپنی درخواست میں دروغ گوئی سے کام لیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.