تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:0

این آئی سی ایل کیس کے چار افسران صوبہ بدر

اے آر وائی - لاہور: این آئی سی ایل کیس میں مونس الہیٰ کا فراڈ کیس ثابت کرنے والے چار افسران کو صوبہ بدر کردیا گیا ہے ۔ وزارت داخلہ کی ہدایت پر جن افسران کو تبدیل کیا گیا ان میں ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید شاہ کو لاہور سے ڈیرہ اسماعیل خان، اسٹنٹ ڈائریکٹر محمد احمد تربت ، خالد انیس پشاور اور انسپکٹر سرور کو گوادر تبدیل کر دیا گیا ہے ۔



چاروں افسران نے این آئی سی ایل کیس میں سپریم کور ٹ کے حکم پر مونس الہیٰ اور ان کے مینجر عبدالمالک کے خلاف تمام ثبوت اکٹھے کرکے عدالت میں چالان پیش کیا تھا جس کے بعد ظفر قریشی ڈائریکٹر لاہور کو ایف آئی اے سے تبدیل کردیا گیا تھا۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.