تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:3

واشنگٹن: جنرل شجاع پاشا کی مارک گراسمین سے ملاقات

آج نیوز - آئی ایس آئی کے سربراہ شجاع پاشا نے واشنگٹن میں مارک گراسمین سمیت دیگر امریکی حکام سے ملاقات کی۔ بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان منفی پراپیگنڈا ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل شجاع پاشا نے واشنگٹن میں پاکستان اور افغانستان کے امریکا کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان بد گمانی اور منفی پروپیگنڈے کی فضا ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جنرل شجاع پاشا نے اس سے پہلے سی آئی اے کے قائم مقام ڈائریکٹر مائیکل مورل سے بھی ملاقات کی۔ جس میں ایبٹ آباد واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال ، امریکی امداد روکے جانے اور دیگر امور زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق زیرحراست ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی اور شمسی ایئر بیس سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.