15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:52
پرویزمشرف کو سزا کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
اے آر وائی - لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے جنرل پرویز مشرف کو غداری کی دفعات کے تحت سزا دینے کے لئے درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا .
درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے چودہ رکنی بنچ نے سابق صدر پرویزمشرف کو آئین سے غداری کا مرتکب قرار دیا تھا، لہٰذا اب سابق صدر کیخلاف مقدمہ درج کروانے کی ضرورت نہیں بلکہ ہائیکورٹ انہیں سزا دینے کے لئے احکامات جاری کرے۔
اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے جواب داخل کروانے کے لئے عدالت سے مہلت کی استدعا کی گئی، جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے وفاقی حکومت سے دوبارہ جواب طلب کرلیا۔ کیس کی مزید سماعت سات اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔