15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:52
ق لیگ کو سندھ کابینہ میں دو وزارتیں ملنے کا امکان
اے آر وائی - کراچی : سندھ میں سیاسی معاملات نئی سمت کی جانب بڑھ رہے ہیں، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات میں صوبائی کابینہ میں ق لیگ کو دو مشیر اور دو وزارتین دینے پر معاملات طے پاگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات میں مسلم لیگ ق کے شہریار مہر اور محمد علی ملکانی کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ حلیم عادل شیخ اوراعجاز شاہ شیرازی کو صوبائی مشیر بنائے جانے کا امکان ہے۔