15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:3
چلی: طلباء تعلیمی اصلاحات کیخلاف سٹرکوں پر نکل آئے
آج نیوز - چلی میں ہزاروں طلباء تعلیمی اصلاحات کے خلاف سٹرکوں پر نکل آئے۔ پولیس نے طلباء کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور مظاہرین پر پانی کی بوچھاڑ کی۔ چلی کے دارلحکومت سانتیاگو میں ہزاروں طلباء نے حکومت کی جانب سے شعبہ تعلیم میں اصلاحات کے خلاف آواز بلند کی اور سٹرکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے شہر کی سڑکوں پر گشت کیا۔ جلاؤ گھیراؤ کی اور توڑ پھوڑ بھی کی۔ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کئی طلباء اور بتیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ پولیس نے توڑ پھوڑ کے الزام میں چوون طلباء کو گرفتار کر لیا۔