تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:3

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: پاکستان چھٹے نمبر پر

آج نیوز - آئی سی سی کی سالانہ ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بھارتی ٹیم بدستور سرفہرست ہے۔ پاکستان تین ریٹنگ پوائنٹس کی برتری کے باوجود چھٹے نمبر پر ہے۔ آئی سی سی کی جاری کردہ سالانہ ٹیسٹ رینکنگ میں بھارتی ٹیم ایک ریٹنگ پوائنٹ تنزلی کے باوجود ایک سو پچیس پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔ جنوبی افریقہ کا ایک سو اٹھارہ پوائنٹس کے ساتھ نمبر دوسرا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ انگلش ٹیم بھارت کے خلاف چار ٹیسٹ میچز کی سیریز دو صفر سے جیت کر پہلی پوزیشن پر قبضہ جماسکتی ہے۔ آسٹریلیا کا سات ریٹنگ پوائنٹس کی کمی سے پانچواں نمبر ہے۔ پاکستان تین ریٹنگ پوائنٹس کی برتری کے باوجود چھٹے نمبر پر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.