تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:3

آئی ایس آئی اور سی آئی اے میں قومی سلامتی کیلئے اقدامات پر اتفاق

آج نیوز - آئی ایس آئی اور سی آئی اے کے درمیان قومی سلامتی کے امور پر متعدد اقدامات پر اتفاق ہوگیا۔ پاکستان کے سراغ رساں ادارے آئی ایس آئی کے چیف لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا نے واشنگٹن کا نہایت مختصر دورہ کیا۔ ایک روزہ دورہ کے دوران انہوں نے امریکی سی آئی اے کے قائمقام سربراہ مائکل مورل اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔ سرکاری طور پر اس مذاکرات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز نے پاکستانی سفارتخانہ اور امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذاکرات کے دوران دونوں انٹیلجنس چیفس نے قومی سلامتی سے متعلق متعدد امور پر اتفاق کیا ہے اور دو مئی کی امریکی کارروائی کے بعد پیدا ہونے والی خلیج پاٹنے کو کوششوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔ جنرل پاشا اور امریکی حکام کی ان ملاقاتوں سے دونوں ممالک کے درمیان انٹیلیجنس پارٹنر شپ مستحکم کرنے میں مدد ملی ہے۔ تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ دو مئی کے بعد سے مشکلات کا سامنا ہے اور ان سے نمٹنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنرل پاشا نے امریکی کانگریس کے بعض ارکان سے بھی ملاقات کی اور وطن روانگی سے پہلے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کے عشائیہ میں بھی شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.