تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:47

کراچی: موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی اٹھا لی گئی

آج نیوز - محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری سے پابندی اٹھا لی۔ ڈبل سواری پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ وزیر داخلہ سندھ منظور وسان سے آئی جی سندھ نے ملاقات کی۔ جس میں آئی جی سندھ نے ڈبل سواری کے حوالے سے رپورٹ پیش کی جس کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے چھ جولائی کو عائد کی جانے والی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ شہر کے مخدوش حالات کے باعث حکومت سندھ نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا دی تھی۔ جس پر شہریوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر سے پابندی اٹھائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.