15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:3
عارف حسن اولمپک کونسل آف ایشیا کے نائب صدر منتخب
آج نیوز - پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن اولمپک کونسل آف ایشیا کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اولمپک کونسل آف ایشیا کے انتخابات ہوئے جن میں نائب صدر کے عہدے کے انتخابات میں پی او اے کے صدر سید عارف حسن امیدوار تھے مگر طبعیت ناسازی کی بنا پر وہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے جاپان نہ جاسکے۔ انتخابات میں او سی اے کے نائب صدر کیلئے سری لنکا سے بھی امیدوار تھے مگر انتخابات کے موقع پر وہ دستبردار ہوگئے جس پر سید عارف حسن اولمپک کونسل اف ایشیا کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوگئے۔