تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:26

پاکستان رواں سال 45 لاکھ میٹرک ٹن چاول برآمد کرے گا

آج نیوز - سازگار موسم اور اضافی پیداوار کے باعث رواں مالی سال پاکستان پینتالیس لاکھ میٹرک ٹن چاول برآمد کرے گا۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں چاول کی برآمد میں پانچواں مقام رکھتا ہے، لیکن گذشتہ مالی سال سیلاب کی تباہی نے فصل کو نقصان پہنچایا، اور مالی سال دوہزار گیارہ کے دوران صرف سینتیس لاکھ ٹن چاول برامد کیا جاسکا، جبکہ مالی سال دوہزار دس میں چھیالیس لاکھ میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا تھا۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نائب چیئرمین توفیق احمد کا کہنا ہے کہ حالات میں بہتری اور زائد پیداوار کے باعث رواں سال چالیس سے پینتالیس لاکھ ٹن چاول عالمی منڈی میں فروخت کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.