15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:22
حکومت کے اچھے اقدام کی حمایت کرینگے،الطاف
آج نیوز - پیپلزپارٹی کے ذرائع نے مثبت پیش رفت کی تو تصدیق کی ہے لیکن ایم کیوایم کی اتحاد میں واپسی کی خبرکو قبل از وقت قراردیا ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے حکومت کے تمام مثبت اقدامات پر بھرپور تعاون کریں گے۔ ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم اپوزیشن میں رہتے ہوئے حکومت کے تمام مثبت اقدامات کو نہ صرف خوش آمدید کہے گی بلکہ بھرپور تعاون بھی کرے گی۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایوان صدر سے مثبت باتوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ صدر آصف زرداری کو یقین دلایا ہے کہ ایم کیو ایم جمہوریت کے فروغ ، دہشتگردی کے خاتمے ، امن و امان اور ملک کی خوشحالی کے لیے اپوزیشن میں رہتے ہوئے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔