تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:27

کے ای ایس سی ملازمین کاگورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج

آج نیوز - کے ای ایس سی کے ہڑتالی ملازمین کا گورنر ہاؤس کراچی کے قریب فوارہ چوک پر دھرنا جاری ہے،مطالبات منظور نہ ہونے پر مظاہرین نے گورنر ہاؤس جانے کا اعلان۔کے ای ایس سی کے کارکنان چار ہزار پانچ سو ملازمین کو سرپلس پول میں ڈالے جانے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ مظاہرین کے ای ایس سی کے ہیڈآفس سے ریلی کی شکل میں گورنر ہاؤس کی جانب روانہ ہوئے اور فوارہ چوک پرشدید احتجاج کیا اور فوارہ چوک پر دھرنا دے دیا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر نے مظاہرین سے مذاکرات بھی کیے لیکن مظاہرین کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی انتظامیہ نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو پھر گورنر ہاؤس جائیں گے چاہے پولیس ڈنڈے برسائے یا گولیاں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.