تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:43

گورنراسٹیٹ بینک کو مستعفی ہونے سے روکنے کی حکومتی کوششیں ناکام

آج نیوز - گورنراسٹیٹ بینک کو مستعفی ہونے سے روکنے کی تمام حکومتی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق شاہد حفیظ کاردار نے اپنے مستعفی ہونے کی وجوہات میں کئی ایک پالیسی ایشوز پرحکومت سے اختلافات کا ذکرکرتے ہوئے انہیں مرکزی بینک کے مفاد کے خلاف قرار دیا۔ استعفیٰ کی وجوہات میں شاہد کاردار کا کہنا ہے کہ انہوں نے تمام فیصلے مرکزی بینک کے وقاراور بینکنگ سسٹم کی بقاء کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنے کی کوشش کی لیکن حکومتی اقدامات اس راہ میں رکاوٹ بنتے جارہے ہیں اوراس صورت میں ان کے پاس باعزت طریقے سے مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.