15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:53
ن لیگ کے کارکن ایم این اے انجم عقیل کوچھڑاکرلے گئے
آج نیوز - مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کے حمایتی انہیں اسلام آباد میں تھانہ شالیمار سے چھڑا کرلے گئے،وزیر داخلہ رحمان ملک نے واقعے کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی اور ایس ایچ او شالیمار کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل کو تھانہ شالیمار پولیس نے حراست میں لیا، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انجم عقیل اس وقت پولیس کی حراست میں لیا گیا۔ انجم عقیل پر سال دو ہزار دس میں تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہوا تھا جس میں ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک کروڑ روپے کی امانتاً اراضی میں خرد برد کیا ہے، تھانہ شالیمار پولیس نے ایف آئی آر نمبر ایک سو پندرہ درج کی تھی۔ ایف آئی آئے ذرائع کے مطابق انجم عقیل کا یہ کیس نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے ساتھ منسلک ہے۔واضح رہے کہ انجم عقیل نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کیس میں اسپیشل جج سینٹرل راجہ اخلاق کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری پر ہیں۔