16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:3
شکار پور:دو گروپوں میں فائرنگ،پانچ افراد ہلاک
آج نیوز - شکار پور کے کچے کے علاقے میں جتوئی برادری کے دو گروہوں میں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ تحصیل خان پورمیں کچے کے علاقے میں زمین کے تنازعہ پر ہوا۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں، پولیس نے لاشیں خانپور اسپتال منتقل کر دی ہیں، واقعے کے بعد دونوں گروہوں کے حامیوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور آٹھ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔