تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:20

مریدکے:قاری کا بچے پر تشدد

آج نیوز - مرید کے میں مدرسہ کے قاری نے نماز کے دوران ہنسنے پر بارہ سالہ بچے کو پلاسٹک کے پائپ سے مار مار کر بے ہوش کردیا۔گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول کے ہیڈماسٹر کے مطابق اس کا بارہ سالہ بیٹا جامع مسجد نمرہ کے مدرسے کا طالب علم ہے۔ مدرسے کے قاری نے نماز عشا کے دوران بچوں کے ہنسنے پر نماز ادھوری چھوڑ کر معصوم بچوں کو مارنا شروع کردیا۔ بچوں کی چیخ و پکار پر متعدد نمازی بھی نماز ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ قاری نے ہیڈ ماسٹر کے بیٹے کو پائپ سے مار مار کر بے ہوش کردیا۔ تھانہ سٹی کی پولیس نے طالب علم کے والد کی رپورٹ پر دو روز بعد مدرسہ کے قاری کو حراست میں لیا مگر سفارش آنے پر دس منٹ بعد ہی اسے رہا کردیا گیا۔ ہیڈ ماسٹر دل نواز بٹ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پولیس نے ملزم قاری کو سفارش پر رہا کردیا ہے۔ پولیس کے ناروا سلوک پر احتجاج کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر دلنواز نے انصاف کے حصول کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت اعلیٰ حکام تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.