تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:26

چیچہ وطنی:اینٹوں کی فروخت پر ٹیکس کیخلاف احتجاج

آج نیوز - اینٹوں کی فروخت پر سولہ فیصد ٹیکس کے خلاف چیچہ وطنی میں بھٹہ مالکان اور مزدوروں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ریلی کی قیادت بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے مقامی عہدیداروں نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھارکھے تھے جن پر مختلف مطالبات درج تھے۔ ٹریکٹر ٹرالیوں، موٹر سائیکلوں اور گدھا گاڑیوں پر سوار مظاہرین نے بائی پاس روڈ بلاک کردیا جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اینٹوں کی فروخت پر سولہ فیصد ٹیکس کا نفاذ ظلم ہے۔ اس سے بھٹہ خشت کی صنعت بند ہوجائے گی اور ملک بھر میں لاکھوں مزدور بے روزگار ہوجائیں گے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اینٹوں کی فروخت پر لگایا گیا ٹیکس فوراً واپس لے۔ تحصیل بھر میں اینٹوں کی تیاری روک دی گئی ہے یکم رمضان سے مطالبات کی منظوری تک بھٹے بند کردیئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.