تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:26

سوات: ایڈونچر اسپورٹس مقابلے

آج نیوز - جشن سوات کے موقع پر شموزئی میں پیرا گلائیڈرز نے دس ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کا شاندار مظاہرہ کیا۔سوات میں پی ڈی ایم اے اور پارسا کے زیر اہتمام پینتالیس روزہ جشن جاری ہے۔ اسپورٹس ایڈونچر کے دوران انگلینڈ کے پیرا گلائیڈر اینڈریو نے پاکستان کے ایک سو فٹ طویل پرچم کے ساتھ دس ہزار فٹ کی اونچائی سے چھلانگ لگا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ برطانیہ کے دو اور کھلاڑیوں مائیک اور پیٹر نے بھی پیراشوٹ کے ذریعے جہاز سے دس ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سوات میں اس اہم کامیابی کے حصول پر بہت خوش ہیں۔آل پاکستان سوات میراتھن ریس میں آرمی کے نعمان اختر نے پہلی،خضر عباس نے دوسری اور محمد شاعر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دو کلومیٹر انڈر سکسٹین ریس میں سوات کے عبدالقیوم نے پہلی، صدام نے دوسری اور ریحان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسپورٹس ایڈونچر کے دوران ریموٹ کنٹرول ماڈل ایئر کرافٹ کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔ اسپورٹس ایڈونچر کے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.