تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:50

کراچی:فائرنگ، چیئرمین پیپلزیونٹی عامرشاہ ساتھی سمیت قتل

آج نیوز - گلستان جوہرکراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پیپلزیونٹی کے چیئرمین عامر شاہ اور ان کا ساتھی خالد جاگیرانی جاں بحق ہوگئے۔گلستان جوہر میں منورچورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے عامر شاہ کی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عامر شاہ شدید زخمی اور ان کا ساتھی خالد جاگیرانی جاں بحق ہوگئے۔ عامر شاہ کو فوری طورپراسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پیپلزپارٹی گلستان جوہر کے صدر عامر شاہ پیپلزیونٹی کے چیئرمین اور سی بی اے کے صدر بھی تھے۔ عامر شاہ کے قتل کے بعد گلستان جوہر اور دیگر علاقوں میں دکانیں بند ہوگئیں۔ پیپلزپارٹی نے عامر شاہ کے قتل پرکراچی میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.