19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:4
سی بی اے کے چیئرمیں عامر شاہ کا قتل ،کراچی ایئرپورٹ سے عملہ غائب
آج نیوز - پیپلزیونٹی سی بی اے کے چیئرمین عامر شاہ کے قتل کے خلاف احتجاج کے باعث کراچی ائیر پورٹ کسی یتیم خانے کا منظر پیش کر رہا ہے۔یہ کوئی ریلوے اسٹیشن کا پلیٹ فارم نہیں بلکہ قائداعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی کا ویٹنگ لاونچ ہے جہاں مسافر اپنی فلائٹ کے انتظار میں بے یارو مدد گار پڑے ہیں۔ پی آئی اے کا عملہ اپنے دفاتر بند کر کے غائب ہو گیا ہے جبکہ مسافر لاوارث حالت میں پڑے ہیں۔ عملے کی عدم دستیابی اور پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی مسافروں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔
مسافروں کی پریشانی اس وقت مزید بڑھ گئی جس وقت انہیں یہ معلوم ہوا کہ عملہ مقتول پیپلزیونٹی کے صدر کی تدفین میں شرکت کے لیے چلا گیا ہے۔ مقتول عامر شاہ کی تدفین دوپہر بعد نمازظہر ہو گی۔شہرمیں امن وامان کی ابتر صورت حال کے باعث مسافر گھروں کو جانے سے بھی اجتناب کر رہے ہیں۔ ملکی حالات کیسے ہی کیوں نہ ہو ضرورت اس امر کی ہے کہ فرائض کی ادائیگی کو ملوظ خاطر رکھتے ہوئے خدمت کرنی چاہیے۔